| | | | | |

کیچ ڈراپ،آپ کو ہم صرف میچ کھیلتے نظر آتے ہیں،حارث سہیل کا سر بھاری ہوچکا،فخرزمان

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کیچ ڈراپ،آپ کو ہم صرف میچ کھیلتے نظر آتے ہیں،حارث سہیل کا سر بھاری ہوچکا،فخرزمان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان کہتے ہیں کہ میچ اس وقت ہاتھ سے نکلا،جب گلین فلپس نے بیٹ گھمایا لیکن پوری سیریز میں جیسی وکٹس تھیں،ہم سمجھتے تھے کہ 250 اسکور بھی میچ وننگ ہونگے لیکن ایسا نہیں ہوا۔کرکٹ میں سب چلتا ہے۔ماضی میں پلیئرز نے جتوایا ہے،ہاربھی جاتے ہیں۔ہم بہتر پوزیشن پر تھے لیکن نتائج سامنے ہیں۔

فخرزمان کہتے ہیں کہ ورلڈکپ 2023 کے لئے ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے۔فلپس نے ایسی پچ پر جو اننگ کھیلی  ہے،وہ آسان نہیں تھی۔ایک اور سوال کے جواب میں فخرزمان کہتے ہیں کہ کرکٹ میں حالات کے مطابق کھیل ہوتا ہے۔ہمارے پیسرز نے 10 اوورز پورے نہیں کئے،اس لئے کہ اسپنرز اچھا بال کررہے تھے۔آغا سلمان نے اچھی بالز کیں تو اسے 10 اوورز پورے مل گئے۔

فخرزمان کہتے ہیں کہ پہلے سوچا کہ ولیمسن آئوٹ ہوگیا تو میچ جیت جائیں گے لیکن فلپس نے کمال دکھادی۔ہمارے پیسرز اچھے ہیں۔اپنی باڈی کیلئے کام کررہا ہوں،تمام فٹنس ٹیسٹ کلیئر کئے ہیں۔فزیو کے کہنے پر فیلڈنگ میں نہیں گیا،جب کہ میں فٹ ہوں۔مزید کام کروں گا۔فلپس کہتے ہیں کہ اس پچ پر فلپس جیسے شاٹ ممکن نہیں تھے،ایسے پلیئرز کم ہوتے ہیں جو ایسی پچ پر کھیل جائیں۔اس کے ویک زون کا مجھے نہیں علم۔یہ کپتان اور بائولرزپلان کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ سے شکست،بابر اعظم کو انڈر پریشر کئے جانے،خراب پرفارمنسز کےانکشافات

فخرزمان نے رضوان کے کیچ چھوڑنے پر کہا ہے کہ آپ کو صرف ہم میدان میں کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن ہم میچ سے پہلےا ور بعد میں خوب محنت کرتے ہیں۔حارث سہیل کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کے سر میں ابھی بھی درد ہے،میری بات ہوئی ہے۔وہ کہہ رہا تھا کہ سر بھاری ہورہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *