| |

ڈیوڈ وارنر کے خصیوں نےایئرپورٹ پر سکیورٹی الارم بجادیئے،کرکٹرکی گیندیں روشن،مکمل تلاشی

لاس اینجلس،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ڈیوڈ وارنر کے خصیوں نےایئرپورٹ پر سکیورٹی الارم بجادیئے،کرکٹرکی گیندیں روشن،مکمل تلاشی۔کرکٹ کے معروف کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اپنی آئوٹ فارم کی وجہ سے پہلے ہی مشکل میں ہیں اور اگلے سال کے شروع میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے،ان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ ان کی اہلیہ بھی بتاتے ہوئے ہنستی رہیں۔

لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک شرمناک واقعے کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔کینڈیس کے مطابق ان کے شوہر ڈیوڈ  وارنرکو روک دیا گیا اور جب ائیرپورٹ سیکیورٹی سکینر نے ان کے خصیوں پر ہاٹ سپاٹ’ کا انکشاف کیا تو جسم کی مکمل تلاشی لی گئی۔کرکٹ ٹیکنالوجی ہاٹ سپاٹ کی طرح کامنظر تھا۔آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر  لاس اینجلس ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے چکر میں پھنسے،وجہ عجیب و غریب تھی کہ  ان کے خصیے ان کی سکیورٹی بن گئے۔اس کے بعد  سیکیورٹی حکام نے ان کی تلاشی لی۔

پی ایس ایل،ٹی ٹوئنٹی کی عالمی تاریخ رقم،ملتان سلطانز میں خاتون کا تقرر

آسٹریلوی کرکٹ اسٹار اداکار ڈومینک پورسل اور مائلی سائرس کی والدہ ٹش سائرس کی حالیہ شادی میں شرکت کے بعد اپنی اہلیہ کینڈس کے ساتھ ایئرپورٹ پر تھے ۔اہلیہ  کینڈیس بغیر کسی واقعے کے سکیورٹی سے گزر گئی، لیکن ڈیوڈ وارنر کو ایک مشین کے منفی نتیجے کے بعد روکاگیا۔لہذا ڈیوڈ کو دوبارہ سکین مشین سے گزرنا پڑا،گھنٹیاں بج اٹھیں۔ جب وارنر وہاں سے گزرے تو ایک بڑیکمپیوٹر اسکرین پراچانک، اس کی گیندیں روشن ہوجاتی ہیں۔ ڈیوڈ کی ایک بڑی جسمانی تصویر ہے۔ کرکٹ کی طرح اس کی گیندوں پر کچھ ہے۔آس پاس کے لوگ ہنس رہے تھے، ڈیوڈ صدمے میں تھا۔ میں نے اپنے شوہر کے بارے میں یہ کبھی نہیں دیکھا تھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس کے پاس گرم گیندیں ہیں۔اہلیہ یہ بتاتے ہنس رہی تھیں۔چنانچہ سیکیورٹی والا اس کے پاس آیا اور کہا، ‘دیکھیں ہمیں اس کو حل کرنا پڑے گا، لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ نیچے کیا ہو رہا ہے اور میرے شوہر کے پیکج کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ہوائی اڈے کے عملے کے ذریعہ ڈیوڈ کی تلاشی لینے کے بعد اس جوڑے کو بالآخر اپنے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔

ایشیا کپ 2023،پاکستان اوربھارت کا بڑا میچ خطرے میں،کینڈی سےتازہ رپورٹ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *