| | | | | | | | |

پاکستان کی رینکنگ میں تنزلی،گھر آنے تک کہاں تک گرسکتے،قصور بابر کا نہیں،رمیز،کپتانی اچھی نہیں،شعیب اختر

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی رینکنگ میں تنزلی،گھر آنے تک کہاں تک گرسکتے،قصور بابر کا نہیں،رمیز،کپتانی اچھی نہیں،شعیب اختر۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی تیزی کے ساتھ تنزلی ہورہی ہے۔ایونٹ میں ٹاپ ون یا ٹاپ 2 کے طور پر بھارت جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر گر گئی ہے۔اگر پرفارمنس کا تسلسل یہی رہا تو پھر جب ٹیم ورلڈکپ کے باقی میچز کھیل کر اپنے ملک لوٹے گی تو اس کی ٹیبل پر 5 ویں پوزیشن ہوگی۔بابر اعظم کی ٹیم شدید دبائو میں ہے۔

پاکستانی فینز کو سال بھر میں تیسری بار نواز سے دھوکا،عجب اتفاق،دلچسپ تبصرے

سابق ککپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سارا قصور بابر اعظم کا نہیں ہے،اس نے تو پھر 3 سے 4 ففٹیز بنالی ہیں۔باقی کیا کررہے تھے۔ہماری بیٹنگ لائن تباہ ہوئی۔بائولنگ نے بھی کام نہیں کیا۔جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ ہارگئے۔ٹیل اینڈرز سے اسکور بنوالئے۔ہمارا اسکور 300 سے اوپر بنتا تھا لیکن نہیں کیاگیا۔

پاکستان کی شکست پر سابق بھارتی کرکٹرزکو کیوں صدمہ،بیانات،شاداب کا سکین ہوگیا

سابق لیجنڈری پیسر شعیب اختر نے پاکستان کی شکست پر افسوس کیا ہے۔ساتھ میں کہا ہے کہ کپتانی اچھی نہیں جارہی ہے۔بابر اعظم تگڑے فیصلے نہیں کرتے۔حالات کے حساب سے تبدیلیاں نہیں کرتے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *