| | | | | |

انضمام الحق جیت کے باوجود پاکستانی ٹیم کی کچھ چیزوں سے پریشان

 

کراچی،لاہور:کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

Twitter Image

انضمام الحق جیت کے باوجود پاکستانی ٹیم کی کچھ چیزوں سے پریشان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ جیت کافی چیزوں پر پردہ ڈالتی ہے،جیتے ہوئے میچ پر بولنا مشکل ہوجاتا ہے،اس میچ کی خاص بات بابر اعظم کی کپتانی تھی،انہوں نے فیلڈنگ کااستعمال اچھا کیا،بائولرز کا بہتر انتخاب کیا۔انہوں نے اپنے کچھ فیصلوں سے بہتر کیا۔

انضمام کہتے ہیں کہ پاکستان کو 166 رنز نہیں بلکہ زیادہ کرنے چاہئے تھے۔اہم پوائنٹ یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کہیں بھی ہمت نہیں ہوررہی۔نظر آیا ہے کہ آج کے میچ میں سب کھڑے تھے۔آصف علی کے 2 چھکے اہم تھے۔حسنین نے شروع کے اوورز اعلیٰ کئے۔رضوان کی بیٹنگ بہتر تھی۔166 اسکور اس پچ پر کوئی بڑا اسکور نہ تھا۔ہمارا اسکور لمبا ہونا چاہئے تھا۔ایک بار پھر ہماری بیٹنگ لائن  بہتر استعمال نہیں کرسکی۔

حارث رئوف نے طوفانی اوور کا خفیہ پلان بتادیا

انضمام کہتے ہیں کہ ٹیم منیجمنٹ کو بیٹھ کر دیکھنا چاہئے کہ جب ہم اچھا آغاز کرلیتے ہیں تو بعد میں بہتر اسکور نہیں کرسکے۔پہلے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 83 اسکور کرتے ہیں۔آخری 10 اوورز میں بھی اتنے ہی اسکور بنتے ہیں۔یہ غلط ہے۔دوسرا بائولنگ میں  ہمیں اس بار مسلسل وکٹیں لیتے رہے۔یہ ایک اچھی تبدیلی ہوئی ہے۔باڈی لینگویج اچھی تھی۔حارث رئوف بہتر سے بہتر ہورہا ہے۔

پاکستان کے لئے کچھ اچھی چیزیں بھی ہوئی ہیں اور کچھ مزید اچھی ہونی چاہئیں۔انضمام الحق نے یہ تبصرہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی چوتھے ٹی 20 میچ میں جیت پر کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *