| | | | | | |

پہلی بال پر ڈرامہ،شاہین نے باہر اعظم سمیت پوری ٹیم کو بے وقوف بنادیا،کیچ بھی ڈراپ

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

پہلی بال پر ڈرامہ،شاہین نے باہر اعظم سمیت پوری ٹیم کو بے وقوف بنادیا،کیچ بھی ڈراپ۔پہلی بال پر ڈرامہ،شاہین نے باہر اعظم سمیت پوری ٹیم کو بے وقوف بنادیا،وقار کی تنقید۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں پہلے ہی اوور میں بڑا ڈرامہ کردیا۔شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو اتنا فورس کیا کہ وہ اھمقانہ ریویو لینے پر مجبور ہوگئے۔ایسا پہلی ہی بال پر ہوگیا۔

بنگلور میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم ترین میچ میں ڈیوڈ وارنر سامنے تھے،ٹاس ہارنے کے بعد آسٹریلیا بیٹنگ کی دعوت ملنے پر کھیل رہا تھا۔شاہین کی پہلی بال پڑنے کے بعد بہت اونچی تھی،پیڈز پر لگنے کے بعد انہوں نے ایل بی کی اپیل کردی۔ایسی کی کہ سب ہی میوتجہ ہوگئے۔

محمدرضوان سے پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی۔شاہین نے بار بار کپتان بابر اعظم کو ریویو پر مجبور کیا۔نتیجہ میں دیکھاگیا کہ بال پہلے بیٹ پر لگی،پھر پیڈز پر لگی۔اس کے ساتھ انتہائی اونچی تھی۔

وقاریونس نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ پہلی بال پر اتنی بلند جاتی گیند کاریویو فضول بات تھی۔یہی نہیں بلکہ ایک بال پر انہوں نے کیچ کی اپیل کردی،لیگ سائیڈ سے باہر جاتی بال پیڈز پر لگ کرگئی تھی۔رضوان سے انہوں نے پوچھاتو انہوں نے لاعلمی ظاہر کردی۔

یہی نہیں اس کے بعد 5 ویں اوور میں شاہین کی بال پر اسامہ میر نے آسان کیچ ڈراپ کردیا،ڈیوڈ وارنر کو بڑا موقع ملا ہے۔

آسٹریلیاچھٹے اوور تک بناکسی نقصان کے  31 رنزبناچکا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *