| | |

بیٹنگ کے دوران بابر اعظم اچانک سے وکٹ کیپر،شان مسعود کا کیچ لینے کی کوشش،پاکستانی کپتان کی سنچری

کینبرا،کرک اگین رپورٹ

بیٹنگ کے دوران بابر اعظم اچانک سے وکٹ کیپر،شان مسعود کا کیچ لینے کی کوشش،پاکستانی کپتان کی سنچری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم نے بیٹنگ کے دوران کیپنگ کرنے کی کوشش کی۔کینبرا میں آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے پہلے روز بابر اعظم اور شان مسعود جب بیٹنگ کررہے تھے تو ایک موقع پر شان مسعود نے اپنی جانب سے سیدھا شاٹ کھیلا۔نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بابر اعظم کے دائیں جانب گیا،اونچا شاٹ تھا۔بابر نے رنز کی رننگ کے دوران اپنے گلوزنما ہاتھ سے کیچ پکڑے کی پوری کوشش کی۔بال ان کے ہاتھ میں نہ آئی۔اس منظر کو کمنٹیٹرز اور تماشائیوں نے محظوظ کیا۔

چار روہ میچ،بابر اعظم کی سست بیٹنگ،وکٹ گنواگئے،شان منسعود سنچری کی جانب

بابر اعظم تو 88 بالز پر 40 کرکے آئوٹ ہوگئے تھے لیکن کپتان شان مسعود تھری فیگر اننگ کی جانب گامزن تھے۔

ادھر چائے کے وقفہ کے بعد پاکستان نے آخری اطلاعات تک اپنے 200 اسکور 3 وکٹ پر64 اوورز میں مکمل کئے۔

شان مسعود نے اپنے سنچری مکمل کی،اس کے لئے انہوں نے 169 بالز کھیلیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *