| | | | | | |

نیدرلینڈز 90 پر فارغ،نئے ریکارڈز کے ساتھ آسٹریلیا کی بڑی ورلڈ کپ فتح

 

نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ

نیدرلینڈز 90 پر فارغ،نئے ریکارڈز کے ساتھ آسٹریلیا کی بڑی ورلڈ کپ فتح۔

کرکٹ ورلڈکپ2023 میں پاکستان اور دیگر حریف ٹیموں کے امکانات،تمام میچزکا اگر مگر کے ساتھ جائزہ،شیڈول ساتھ

آسٹریلیا کی زبردست یلغار ۔نیدر لینڈز کو بڑے مارجن سے ہرادیا۔309 رنز کی ورلڈ کپ تاریخ کی بڑی فتح ۔نیا ریکارڈ قائم ۔نیدر لینڈز 90 پر فارغ۔اننگ 21 اوور میں تمام ہوگئی۔
آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں بڑی جیت نام کرلی ۔اب جنوبی افریقا کو بھی بھلادیا۔

نئی دہلی میں 8 وکٹ پر 399 اسکور بنائے۔2 سنچریاں تھیں۔ڈیوڈ وارنر نے 104 اور گلین میکسویل نے 44 بالز پر 106 کی اننگ کھیلی۔اہم بات 40 بالز پر تیز رفتار سنچری تھی جو ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ ہے۔8 چھکے اور 9 چوکے لگائے ۔وین بیک نے 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں نیدرلینڈز ٹیم 21 اوورز میں صرف 90 کے اسکور پر فارغ ہوگئی۔اسپنر ایڈم زمپا نے 3 اوورز میں 8 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا کے پوائنٹس 6 ہوگئے ہیں۔اس طرح اس کی تنہا اب چوتھی پوزیشن ہوگئی ہے۔نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہوگیا۔پاکستان اب 4 پوائنٹس کے ساتھ افغانستان کے برابر ٹاپ 4 سے باہر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *