| | |

امام الحق 199آئوٹ،نیتھن لائن 499 ناٹ آئوٹ،دفاعی حکمت عملی بابراعظم سمیت سب کو لے ڈوبی،اننگ تمام

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

امام الحق 199 بالز پر آئوٹ،نیتھن لائن 499 ناٹ آئوٹ،دفاعی حکمت عملی بابراعظم سمیت سب کو لے ڈوبی،اننگ تمام۔پاکستان کی دفاعی حکمت عملی بابر اعظم سمیت پوری بیٹنگ لائن کو لے ڈوبی،100 اوورز سے زائد کھیلنے والی شان مسعود الیون بے نشان بننے چلی ہے۔پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کی پوری ٹیم کھیل کے تیسرے روز  دوسرے سیشن میں 271 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔یوں ٹیم فالو آن تو ہوگئی ہے لیکن آسٹریلیا اپنی دوسری اننگ شروع کرنے جارہا ہے۔

کھیل کا تیسرا روز آغاز سے ہی برا تھا۔نائٹ واچ مین 7 رنزبناکر گئے۔بڑا نقصان بابر اعظم کا ہوا جو 54 بالز پر صرف21 اسکور کرسکے۔199 بالز کھیلنے والے امام الحق 62 رنزبناسکے اور پاکستان کی 6 وکٹیں 200 سے قبل گرگئیں۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کی وکٹ 3 کے انفرادی اسکور پر اڑتی دور جاگری۔آغا سلمان 76 بالز پر 28 کرکے ناٹ آئوٹ تھے۔فہیم اشرف 9،عامر جمال 10 اور شاہین آفریدی 4 رنزبناسکے۔

پرتھ کے جال میں کون پھنس گیا،وسیم اکرم نے بتادیا

آسٹریلیا کی جانب سےاسپنر نیتھن لائن نے 66 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں،ان کی ٹوٹل ٹیسٹ وکٹیں 499 ہوگئی ہیں اور وہ 500 کلب سے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 وکٹیں لیں۔پاکستانی اننگ 101 اوورز 5 بالز پر مکمل ہوئی اور ٹوٹل تھا 271 اسکور۔آسٹریلیا نے اس سے 12 اوورز زائد 113 اوورز میں 487 رنزبنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *