| | | | | | | |

بھارتی ویزا تاخیر ،احسان مانی کا رد عمل آگیا،انجام بتادیا

 

 

لندن۔کرک اگین رپورٹ

بھارتی ویزا تاخیر ،احسان مانی کا رد عمل آگیا،انجام بتادیا

آئی سی سی کے سابق صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی کا رد عمل آگیا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 پر بھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم سمیت دیگر افراد کے ویزے میں تاخیر ایک جرم قرار دیا ہے اور ورلڈکپ منسوخی سمیت بھارت پر ہرجانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

احسان مانی۔ نے کہا ہے کہ میرے پی سی بی چیئرمین کے دوران 2021 تک اس وقت کے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے غیر مشروط یقین دہانی کروائی تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کے صحافیوں کو بھارت کے ویزے جاری ہونگے۔

اب جب کہ ورلڈ کپ سر پر ہے۔پاکستان کا ایک پلان منسوخ ہوچکا ہے۔ایسے میں پی سی بی اپنا معاملہ آئی سی سی کے سپرد کرے اور سائیڈ پر ہوجائے۔

میزبانی کے معاہدے میں آئی سی سی بھارت سے بنیادی سہولیات لیتا ہے ورنہ ایونٹ کی میزبانی واپس اور ہرجانہ ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان کو بھارتی ویزے کب جاری ہونگے،نیوز آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جس نے پہلے 25 ستمبر مطلب آج دبئی جانا تھا ۔وہاں 2 روزہ ٹریننگ کے بعد 27 ستمبر کو بھارت جانا تھا۔اسے آج ویزے ملنے کا امکان ہے۔اس طرح دبئی ٹریننگ منسوخ ہے۔ساتھ میں بھارت جانے کے لئے اسے تیسرے ملک میں اتر کر حیدر آباد کی رسائی ملے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *