| | | | | | | |

انگلینڈ،آسٹریلیا کو جرمانہ،بھارت چیمپئن،پی سی بی میں اہم نام آنے والے،محمد عامر کا مستقبل

کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ،آسٹریلیا کو جرمانہ،بھارت چیمپئن،پی سی بی میں اہم نام آنے والے،محمد عامر کا مستقبل۔آسٹریلیا اور انگلینڈ  ایجبسٹن میں ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران سلو اوور ریٹ  میں قصوروار پائے جانے کے بعد  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  سے دو پوائنٹس سے محروم ہو گئے ہیں۔دونوں جانب سے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نے پابندیاں اس وقت لگائیں جب دونوں ٹیموں کو اپنے ہدف سے دو اوورز کم ہونے کا بتایاگیا۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور انگلینڈ کے ہم منصب بین اسٹوکس نے پابندیوں کو قبول کرلیا۔

بھارت نے ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ 2023 جیت لیا ہے۔فائنل میں اس نے سری لنکا کو31 رنز سے شکست دی ہے۔ہانگ کانگ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں انڈیا ٹیم نے 127 رنزبنائے،لنکا 96 رنزپر ڈھے گئی۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میں گروپ میں آج  2 میچز ہیں۔سکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے۔عمان نے بھی یو اے ای کے خلاف ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔

عثمان خواجہ کا اعزاز،ٹیسٹ کے 5 روز بیٹنگ کی،کیا پہلے ایسا ہوچکا

ایج باسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 141 اور دوسری میں 65 رنزبناکر آسٹریلیا کی فتح کے مرکزی ہیرو اور مین آف دی میچ عثمان خواجہ نے برمنگھم ٹیسٹ کو اپنے کیریئر کا اب تک کا یادگار میچ قرار دے دیا ہے۔اس میں آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2 وکٹ سے جیتا ہے۔

پی سی بی ایوانوں میں تبدیلی کی ہوائیں تیز ہوگئی ہیں۔سابق کپتان عامر سہیل سمیت متعدد نام سامنے آنے والے ہیں۔بڑوں عہدوں پر موجود اہم نام ہٹادیئے جائیں گے۔سابق چیئرمین پی سیبی رمیز راجہ کو کمنٹری کیلئے این او سی جاری کیا جائے گا۔رمیز راجہ  کو نجم سیٹھی نے غیر اعلانیہ معطل کررکھا تھا۔ذکا اشرف مزید کئی سابق کرکٹرز سے رابطہ میں ہیں اوراس کے لئے فائنل ورک کررہے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کی تاریخ آگئی،پاکستانی اعتراضات کاجواب

محمد عامر جو نجم سیٹھی کےدور میں واپسی کے خواب دیکھ رہے تھے،انکے لئے اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگئی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ،اس کی پرفارمنس کےساتھ کھلاڑی ریڈار پر آتا ہے۔عامر ویسے بھی ریٹائڑڈ ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں انہوں نے کافی وقت پی سی بی نیشنل اکیڈمی میں گزارا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *