| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کا دفاعی چیمپئن انگلینڈ بارش سے بچ گیا،نمیبیا کو ہرادیا،سپر8 کا ٹکٹ پھر بھی آسٹریلیا کے ہاتھ میں

نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ کا دفاعی چیمپئن انگلینڈ بارش سے بچ گیا،نمیبیا کو ہرادیا،سپر8 کا ٹکٹ پھر بھی آسٹریلیا کے ہاتھ میں ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے مرحلہ سے  براہ راست  باہر ہوتے ہوتے رہ گیا۔یوں پاکستان،سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کا اخراج نہایت ہی تباہ کن ہوتا۔انگلینڈ کا نمیبیا کے خلاف گروپ بی کا اس کا آخری میچ بارش کی نذر ہوتے ہوتے رہ گیا۔ٹاس کے 2 گھنٹے بعد تک حالات ایسے تھے کہ اسی وقت 5،5 اوورز کی باتیں ہونے لگیں لیکن پھر موسم یکدم بدلا اور گرائونڈ سٹاف نے جادوئی کام کیا اور میچ 11،11 اوورز کی اننگز کے ساتھ شروع ہوا۔

نارتھ سائونڈ میں تیز بارش ہوئی،پھر رکی،آئوٹ فیلڈ گیلی تھی،5،5 اوورز کا سوچا گیا لیکن مقامی وقت کے مطابق اڑھائی بجے کے قریب دوپہر پھر بارش ہوگئی۔پھر رکی اور رک ہی گئی۔

نمیبیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو کھلایا،8 اوورز کے بعد بارش سے پھر کھیل رکا،ایک اوور کی کٹوتی کے ساتھ شروع ہوا تو انگلینڈ نے 10 اوورز میں 5 وکٹ پر 122 رنزبنائے تھے۔ہیری بروک نے 20 بالز پر 47 کی اننگ کھیلی۔ڈک ورتھ پر نمیبیا کو 123 کی بجائے 126 رنزکا ہدف ملا۔اس کے تعاقب میں آغاز مایوس کن تھا۔رن ریٹ تیز نہ تھا۔6 اوورز میں صرف 44 رنزبناسکے۔نمیبیا ٹیم مقررہ 10 اوورز میں3 وکٹ پر 84رنزبناسکی۔یوں انگلینڈ نے یہ میچ 41 رنز سے جیت لیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ تاریخ کے 8 ایڈیشن میں کبھی ایسا نہیں ہوا  ہے کہ دفاعی چیمپئن ٹیم اگلے ایونٹ میں اعزاز کے دفاع میں پہلے ہی مرحلہ میں باہر ہوئی ہو۔ انگلینڈ  اپنی حد تک بچ گیا ہے لیکن فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024میں آج 4 میچز،ایک اہم،3 رسمی کارروائی

انگلینڈ کا اب اپنے 4 میچز کے ساتھ گروپ مرحلہ مکمل ہوا۔اس کے سکاٹ لینڈ کے برابر 5 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور نیٹ رن ریٹ سکاٹ لینڈ کے 2.16 سے کہیں زیادہ 3.61  ہے۔اب اسی گروپ کے آج صبح ہونے والے آسٹریلیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ میچ میں سکاٹش ٹیم کو سادہ جیت کی ضرورت ہے یا بارش کے سبب میچ منسوخ ہوکر ایک پوائنٹ درکار ہے۔آسٹریلیا کی جیت کی صورت میں سکاٹ لینڈ 5 پوائنٹس ہونے کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی کمی کے سبب باہر ہوگا اور انگلینڈ سپر 8 میں ہوگا۔گویا انگلینڈ کی قسمت کی چابییا سپر 8 کا ٹکٹ آسٹریلیا کے ہاتھوں میں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *