| | |

پہلی بار،بنگلہ دیش افغانستان سے ٹی 20 سیریز جیت گیا

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

Image source:BCB

پہلی بار،بنگلہ دیش افغانستان سے ٹی 20 سیریز جیت گیا۔بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف تاریخ میں پہلی بار باہمی ٹی 20 سیریز جیتی ہے۔ایسا تیسری کوشش میں ہوا۔اس سے قبل افغانستان ناقابل شکست تھا۔اتوار کو سلہٹ میں کھیلے گئے لو سکورنگ شو میں مہمان ٹیم 7 وکٹ پر 116 اسکوربناسکی۔بارش کی وجہ سے فی اننگ 17 اوورز تک محدود تھی۔

ایشیا کپ 2023شیڈول،ہنگامی اجلاس ختم،پاکستان کے مطالبات

جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف 5 بالز قبل 4 وکٹ پرپورا کرکےمیچ 6 وکٹ سے جیت لیا،۔3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری اپنے نام کی ہے۔

بنگلہ دیش میں افغناستان کی جانب سے ون ڈےسیریز کی فتح کے بعد افغان فینز کو اس سیریز کی ٹرافی کی بھی امیدیں تھیں لیکن رہ گئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *