| | | | |

حنیف محمد کی طویل ترین ٹیسٹ بیٹنگ کے ریکارڈ کا دن23 جنوری،اننگ اور میچ کی سٹوری

عمران عثمانی

حنیف محمد کی طویل ترین ٹیسٹ بیٹنگ کے ریکارڈ کا دن23 جنوری،اننگ اور میچ کی سٹوری

ٹیسٹ کر کٹ کی تاریخ میں طویل ترین بیٹنگ کا ریکارڈ کس کے پاس ہے،کون سا ایسا بیٹسمین ہے جس نے 1000کے قریب منٹ تک ملک سے باہر ایک ایسی ٹیم کے خلاف بیٹنگ کی ہو جس کا ٹریک ریکارڈ اعلیٰ ہو اور جس کے پاس کوالٹی کا پیس اٹیک ہو۔

بات اگر چہ پرانی ہی نہیں بلکہ بہت ہی پرانی ہے لیکن ریکارڈ ایسا ہے جوکرکٹ کے ساتھ ہمیشہ جڑا رہےگا اور جب بھی کبھی کوئی بیٹسمین وکٹ پرسٹے کی کوشش کرے گا تو ریکارڈ بک سے طویل وقت کی بیٹنگ کا چارٹ چمکنا شروع ہوجائے گا،یہ اس لئے بھی کہ دیکھنے والے جان لیں کہ منزل یہ ہے اور اس لئے بھی کھیلنا والا ذہن میں رکھ لے کہ ابھی کتنے سو منٹ اور کھیلنے ہیں۔

پاکستان کے حنیف محمد مرحوم ہوگئے،کرکٹ کی دنیا کا معتبر نام،محمد فیملی کا اسٹار بیٹسمین،انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویسٹ انڈیز ہی میں 970منٹ کی طویل بیٹنگ کی،برج ٹائون بارباڈوس کا ٹیسٹ 17 جنوری1958 کو شروع ہوا۔اس زمانہ میں ٹیسٹ میچ 6روز کا ہوا کرتا تھا اوردرمیان میں ایک دن کا آرام بھی ہوتا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے 17 اور 18جنوری کی بیٹنگ میں579 رنز9وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔19 جنوری کو آرام کا دن تھا۔20 جنوری کو میچ کے تیسرے روز پاکستانی اننگ 106پر تمام ہوئی۔فالو آن ہوا اور پاکستان نے دن کا اختتام دوسری اننگ میں ایک وکٹ پر 162 رنزکے ساتھ کیا۔

اکیس جنوری کا دن ویسٹ انڈین بائولرز کےنہایت برا تھا اور میچ کا یہ چوتھاروز پاکستانی ٹیم کے لئے اطمینان بخش تھا،پاکستان2وکٹ پر339رنزکرچکا تھا ،حنیف محمد 161 پر کھیل رہے تھے۔22جنوری کو میچ کے5ویں دن بھی یہی کچھ ہوا۔پاکستان کا اسکور 3وکٹ پر525 ہوچکا تھا،حنیف محمد 270پر ناقابل شکست تھے۔

آج کا دن یعنی 23 جنوری 1958 کو برج ٹائون ٹیسٹ میچ کا چھٹا اور آخری دن تھا،حنیف محمد نے ٹرپل سنچری اسکور کی اور 337رنزبناکر آئوٹ ہوئے،یہ اس وقت کی دوسری بڑی انفردای اننگ بھی تھی جو آج 8ویں نمبر پر موجود ہے۔970منٹ کی بیٹنگ ٹیسٹ کرکٹ کی طویل ترین اننگ کا ریکارڈ بن گئی جو آج بھی قائم ہے،21 سال پہلے بھارت کے ڈومیسٹک میچ میں راجیو نئیر نے 1015منٹ کی طویل بلے بازی کی ،یہ لسٹ اے کرکٹ میں تو حنیف محمد سے 45 منٹ کی بہتری پر ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں حنیف محمد تک کوئی نہیں پہنچ سکا۔امتیاز احمد نے 91 اور سعید احمد نے65 کئے ،پاکستان نے657رنز8وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔ٹیم نے 319 اوورز بیٹنگ کی جبکہ حنیف محمدنے 16 گھنٹے سے زائد بیٹنگ کی،اتنے وقت میں توٹی 20 انٹر نیشنل کے 5 میچز مکمل ہوجاتے ہیں،یا فٹبال کے درجن کے قریب میچز کھیلے جاسکتے ہیں۔میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری لمبی اننگ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن کی ہے،انہوں نے1999-2000کےڈربن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف878 منٹ بیٹنگ کی اور 275 رنزبنائے۔حنیف محمد کی یہ میراتھن بیٹنگ 23 جنوری کو مکمل ہوئی۔آج 65 برس بعد بھی ان کی اننگ کا چرچا ہے،حنیف دنیا سے چلے گئے،بڑے کارنامہ پر نام زندہ رہے گا،مقام بلند رہے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *