ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک،بھارت زیادہ کھیل کر بھی پاکستان سے بہت پیچھے،ذرا دیکھیں تو۔کرکٹ ریکارڈز میں سے تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی جتنی بھی طاقت ہو،اپنے بازو پر بگ تھری سمیت دیگر ممالک سے 3 سے لے کر 5 تک کے ٹیسٹ میچز ککی سیریز کھیل کر پاکستان سے دوگنا ہرسال ٹیسٹ میچزہی کیوں نہ کھیل لے لیکن بہت سے میدانوں میں وہ پاکستان سے پیچھے اور اس کے پلیئرزکی پرفارمنس کے سامنے ہیچ ہے۔اب ٹیسٹ کرکٹ کی ہیٹ ٹرک کا باب ہی دیکھ لیں۔پاکستان کے 5 ویں کھلاڑی نے چھٹی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کی ہے۔وسیم اکرم نے 2 بار جب کہ عبد الرزاق،محمد سمیع اور نسیم شاہ کے ساتھ اب پہلے اسپنر نعمان علی اس باب میںں شامل ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی 48 ہیٹ ٹرکس میں 6 کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔بھارت کہاں کھڑا ہے۔
آپ کویہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ 1952 سے 2025 تک 73 سالہ بنتی ہے۔بھارت کی ٹیسٹ تاریخ 1932 سے شروع ہوتی ہے اور اس کی ٹیسٹ تاریخ پاکستان سے 20 برس زیادہ 93 سالہ پرانی ہے لیکن اس کے پاس ٹوٹل ہیٹ ٹرکس کی تعداد صرف 3 ہے۔بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ،سری لنکا اور جنوبی افریقا کی جانب سے 2 کھلاڑیوں کی 2 ہیٹ ٹرکس ہیں۔زمبابوے کی جانب سے ایک ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے 4 ہیٹ ٹرکس کیں۔لسٹ میں انگلینڈ کے 14 بائولرز 15 ہیٹ ٹرکس کرچکے ہیں۔انگلینڈ کا پہلا نمبر ہے۔آسٹریلیا کے 9 بائولرز11 ہیٹ ٹرکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
وسیم اکرم۔پہلی ہیٹ ٹرک۔ کالوویتھرانا، بندارتلیکے، وکرماسنگھے پاکستان بمقابلہ سری لنکا لاہور 1998-99
وسیم اکرم۔دوسری ہیٹ ٹرک۔ گناوردنے، واس، جے وردھنے پاکستان بمقابلہ سری لنکا، ڈھاکہ 1998-99
عبدالرزاق۔تیسری ہیٹ ٹرک۔ کالوویتھرانا، ہیراتھ، پشپاکمارا پاکستان بمقابلہ سری لنکا گالے 1999-2000
محمد سمیع ۔چوتھی ہیٹ ٹرک۔فرنینڈو، زوئیسا، مرلی دھرن پاکستان بمقابلہ سری لنکا،لاہور 2001-02
نسیم شاہ ۔پانچویں ہیٹ ٹرک۔شانتو، تیجول، محمود اللہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی2020۔
نعمان علی،چھٹی ہیٹ ٹرک۔جسٹن گریوز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ملتان۔2025
بھارت کی جانب سے اب تک کی تیسری و آخری ہیٹ ٹرک کو چھٹا سال لگ گیا۔2019 میں جسپریت بمراہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سبینا پارک کنگسٹن میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بھارت کے عرفان پٹھان نے 2006 میں پاکستان کے خلاف جب ہیٹ ٹرک کی تو یہ کسی بھی بھارتی گیند باز کی دوسری ہیٹ ٹرک تھی۔مارچ 2001 میں بھارت کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایڈن گارڈن کولکتہ میں آسٹریلیا کے خلاف جب ہیٹ ٹرک کی تو یہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔کوئی بائولر 2 بار ہیٹ ٹرک نہیں کرسکا،بھارت نے جب پہلی ہیٹ ٹرک کی،اس وقت تک پاکستان 3 ہیٹ ٹرک کرچکا تھا۔