| | | | | | | |

پشاورزلمی کی شکست میں بابراعظم کتنے قصور وار،وسیم اکرم سمیت سابق کرکٹرزکاتازہ ترین تجزیہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پشاورزلمی کی شکست میں بابراعظم کتنے قصور وار،وسیم اکرم سمیت سابق کرکٹرزکاتازہ ترین تجزیہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم کا کیا قصور نکالیں،جب آپ کے مین فاسٹ بائولرز ہی بال درست نہیں کریں گے تو پھر کیا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وسیم اکرم،محمد حفیظ،اظہر علی اور مصباح الحق نے کیا ہے۔

پی ایس ایل 9 کے ایلمنٹر 2 سے ہارنے کے بعد پشاور زلمی کا بوریا بستر گول ہوا۔اسلام آباد یونائیٹڈ اب ملتان سلطنز سے کل بروز پیر رات 9 بجے فائنل کھیلے گی۔یہ چیمپئن کی جنگ ہوگی۔

عماد وسیم کا جشن بابر کے خلاف تھا یا فینز کے،شادب خان نے کلیئر بتادیا

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ  گیم کا کوئی پلان ہوتا ہے۔بائولرز ایک ہی انداز میں گیند کئے جارہے ہیں اور مارکھائے جارہے ہیں،اسلام آباد کی 51 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد واپسی قابل قدر ہے اور جیت بڑی بات ہے۔پشاورزللمی کی شکست کے ذمہ دار صرف بائولرز ہیں،کپتان نہیں۔

اظہر علی کہتے ہیں کہ عماد وسیم اور حیدر علی کے خلاف پلان کے تحت گیندبازی نہیں ہوئی۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ عماد وسیم کے خلاف صائم ایوب کو اوور دینا چاہئے تھا۔

پی ایس ایل9،بابر اعظم نے شکست کی حیرت انگیز وجہ،شاداب خان نے جیت اورعماد کی بڑی بات بتادی

ہفتہ کی رات کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 185 رنزکے جواب میں 5 وکٹ پر 19 اوورز میں 189 رنزبناکر 5 وکٹ کی جیت زلمی کیلئے رخصتی کا سبب بنی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *