| | | | | | | |

پی ایس ایل9،بابر اعظم نے شکست کی حیرت انگیز وجہ،شاداب خان نے جیت اورعماد کی بڑی بات بتادی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل9،بابر اعظم نے شکست کی حیرت انگیز وجہ،شاداب خان نے جیت اورعماد کی بڑی بات بتادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہم نے دس اوورز کے بعد سوچا کہ ہم جیت گئے ہیں اور پھر اگلے دس اوورز میں بائولرز نے درست بالز نہیں کیں لیکن کریڈٹ عماد وسیم اور حیدر علی کو جاتا ہے،انہوں نے میچ چھین لیا،ان خیالات کا اظہار بابر اعظم نے پی ایس ایل 9 میں ایلمنٹر 2 کی شکست کے بعد کیا ہے اور پشاور زلمی ایک بار پھر فائنل سے باہر ہوگئی ہے،آخری بار 2021 میں فائنل کھیلا تھا لیکن چیمپئن بنے 7 سال بیت گئے ہیں۔

عماد وسیم نے بابر اعظم کی لٹیاڈبودی،پشاورزلمی باہر،اسلام آباد 6 سال بعد پی ایس ایل فائنل میں

بابر اعظم نے مان لیا ہے کہ 5 آئوٹ کرنے کے بعد انکا خیال تھا کہ وہ جیت گئے ہیں اور انہوں نے سب کو آسان لیا ہے۔مین آف دی میچ عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم آخر تک وکٹ پر قیام کریں گے اور ہم نے ایسا ہی کیا،اس کا فائدہ ہوا۔یہ ایک کپتان کے طور پر بابر کی عجب سوچ تھی۔

شاداب خان نے کہا ہے کہ میچ جیتا،شکر ہے لیکن ہم نے یقین نہیں  چھوڑا،ہم نے یقین رکھا کہ ہم جیت جائیں گے اور پھر جیت گئے۔شاداب خان کہتے ہیں کہ عمادوسیم بہترین آل رائونڈر ہیں،گزرے سالوں میں وہ ہدف تنقید رہے لیکن ہم نے پلیئرزکی عزت کی،اس کا نتیجہ ہے کہ آج انہوں نے ہی پرفارم کردیا۔شاداب نے عماد وسیم اور پی سی بی و ٹیم منیجمنٹ ،عامد کی ریٹائرمنٹ کے حوالوں سے دلکسش چوٹ لگائی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *