دبئی ۔کرک اگین خصوصی رپورٹ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی بات ہو رہی ہے اور ساتھ میں ٹکٹوں کی بھی ایک سال پہلے ٹھیک ۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز ہے۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے۔ یہاں آپ کو ہم دے رہے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی تاریخ سامنے آ گئی، ٹکٹوں کا اعلان بھی جلد متوقع انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے کرکٹ شائقین کا انتظار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں بورڈز اگلے ماہ یکم اکتوبر (جمعرات) کو کیپ ٹاؤن میں ایک باوقار تقریب کے دوران آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کریں گے۔ یہ تقریب ٹورنامنٹ کے آغاز سے ٹھیک ایک سال قبل الٹی گنتی (کاؤنٹ ڈاؤن) کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے، جہاں شیڈول کے ساتھ ساتھ میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات بھی پبلک کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق یہ ورلڈ کپ اگلے سال 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر شروع ہوگا اور اس کا فائنل میچ 21 نومبر 2027 کو کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ 2027۔ ٹیموں کی اہلیت کا کیا فارمولا
اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 14 ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی، جن میں سے 10 ٹیموں کا فیصلہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن تک آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہو جائے گا۔میزبان ممالک جنوبی افریقہ اور زمبابوے بطور میزبان براہ راست کوالیفائی کر چکے ہیں۔ نمیبیا بھی شریک میزبان ہے، لیکن اس کی شرکت فی الحال یقینی نہیں ہے۔
رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفیکیشن۔ ون ڈے رینکنگ کے لحاظ سے بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش اس وقت محفوظ پوزیشن پر دکھائی دے رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے لیے مشکل راہ ہے۔سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز، جو اس وقت بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، رینکنگ کی وجہ سے براہ راست جگہ نہیں بنا سکی اور اسے اگلے سال کے اوائل میں کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔باقی 4 ٹیمیں: کوالیفائر مرحلے سے آنے والی 4 ٹیموں کو شیڈول میں عارضی طور پر کوالیفائر 1، 2، 3 اور 4 کا نام دیا جائے گا۔
میچ ٹکٹس کب اور کیسے ملیں گے
کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ یکم اکتوبر سے ہی آئی سی سی ٹکٹ بیلٹ پورٹل لانچ کر دے گا۔ اگرچہ ٹکٹ فوری طور پر خریدنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، لیکن دنیا بھر سے مداح اس بیلٹ سسٹم میں رجسٹریشن کروا کر اپنی سیٹیں بک کرنے کے پہلے مرحلے کا حصہ بن سکیں گے۔
ٹورنامنٹ کا نیا اور اچھوتا فارمیٹ2027 کا ورلڈ کپ
سیمی فائنل اور فائنل سے قبل تین بڑے اور دلچسپ مراحل پر مشتمل ہوگاراؤنڈ 1 (سپر سیریز)۔ ٹورنامنٹ کا آغاز سب سے کم رینکنگ والی تین ٹیموں کے درمیان راؤنڈ رابن میچز سے ہوگا۔ ان میں سے ٹاپ کرنے والی صرف ایک ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی۔راؤنڈ 2 (گروپ اسٹیج)۔ اس مرحلے میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، جنہیں 6، 6 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس راؤنڈ میں 30 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں اور دونوں گروپس میں مجموعی طور پر بہتر پوزیشن رکھنے والی مزید ایک ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
سپر 7 مرحلہ۔ یہ ٹورنامنٹ کا سب سے سنسنی خیز مرحلہ ہوگا جہاں 7 ٹیموں کے درمیان 21 راؤنڈ رابن میچز ہوں گے۔سیمی فائنل اور فائنل کا جوڑسپر 7 مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹائیں گی۔ پہلے سیمی فائنل میں نمبر ون ٹیم چوتھے نمبر کی ٹیم سے ٹکرائے گی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ دونوں میچز کی فاتح ٹیمیں 21 نومبر کو فائنل میں کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
