| | | | | | | |

عماد وسیم بابر اعظم پس منظر،محمد عامر نے منظرنامہ کھول دیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

عماد وسیم بابر اعظم پس منظر،محمد عامر نے منظرنامہ کھول دیا۔فاسٹ بائولر محمد عامر نے بھی عماد وسیم کی فاتحانہ اور دلکش اننگ پر دل کھول کرداد دی ہے اور کہا ہے کہ آل رائونڈر نے پرفیکٹ ٹائم پر انٹری ڈالی ہے۔بابر اعظم اور عماد وسیم کے تناظرا ور اپنے سابقہ بیانات کو لے کر عامر نے کہا ہے کہ یہ عجب بات ہے کہ فینز عماد کو یا مجھے دیکھ کر بابر بابر کے نعرے لگائے ہیں۔میں نے یہ عماد نے کبھی بھی بابر اعظم کی ذاتیات پر حملہ نہیں کیا،ہمیشہ کرکٹ پر بات کی ہے۔

پشاورزلمی کی شکست میں بابراعظم کتنے قصور وار،وسیم اکرم سمیت سابق کرکٹرزکاتازہ ترین تجزیہ

یہ رائے مختلف ہوسکتی ہے کہ کون کس فارمیٹ کا اچھا پلیئر ہے اور کون نہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے ذاتی حملہ تصور کیا جائے اور فینز اسی تناظر میں اسے تولنا شروع کردیں۔المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں لوگ جلدی بھول جاتے ہیں۔عماد نے بھی پاکستان کو متعدد میچزجتوائے ہیں ۔بابر اورعماد دونوں پاکستان کیلئے کھیلے اور کھیل رہے ہیں۔

عماد وسیم نے پی ایس ایل 9 کے ناک آئوٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف فتح گر اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔زلمی فائنل سے باہر ہوگئی اور یونائیٹڈ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ کل 18 مارچ کو ملتان سلطانز سے ہوگا۔

عماد وسیم کا جشن بابر کے خلاف تھا یا فینز کے،شادب خان نے کلیئر بتادیا

عامر کہتے ہیں کہ اللہ کا بھی ایک نظام ہے،وہ بھی پھر مدد فرماتا ہے اور عماد وسیم کیلئے درست وقت پر مدد ہوئی اور اس نے مخالفین کو کرارا جواب دے ڈالا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *