| | | | | | |

شعیب ملک کے 2 اوورز روکنے پرعماد وسیم کی کپتانی مشکوک،عامرکا ریویو پر ریویو،ختم ہونے کے بعد بھی اصرار

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

شعیب ملک کے 2 اوورز روکنے پرعماد وسیم کی کپتانی مشکوک،عامرکا ریویو پر ریویو،ختم ہونے کے بعد بھی اصرار۔پی ایس ایل8 میں کراچی کنگزکے لئے کھیلنے والے محمد عامر نے وکٹ کے لئےجان لڑادی۔اعظم خان کے خلاف 3 بڑی اپیلیں مسترد ہوئی ہیں۔ابتدائی 2 اپیلز پر انہوں نے اپنے کپتان کو اصرار کیا کہ وہ ریویو لیں۔ریویو لینے پر   علم ہوا کہ بالز اسٹمپ لائن سے ابپر پچ ہوئی تھیں۔

محمد عامر کے لئے وہ لمحہ مایوس کن تھا،جب انہوں نے تیسری اپیل مسترد ہونے پرپھرریویو کا اشارہ کیا لیکن 2 ریویو ختم ہوچکے تھے۔انہوں نےدیکھا کہ اصرار کے باوجود کوئی ٹس سےمس نہیں ہورہا تو انہوں نے دونوں ہاتھوں کو کھول کرا شارہ سے وجہ پوچھی،انہیں بتایا گیا کہ  رویوز ختم ہوگئے ہیں۔

شعیب ملک کا کس سے ٹکرائو،زخمی ہونے پر وسیم اکرم سے ڈانٹ،اعظم خان کا بوسہ

محمد عامر کو اسلام آباد کے خلاف میچ میں 40 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی۔ادھر کپتان عماد وسیم کی کپتانی مشکوک قرار دی گئی ہے۔اپنے 2 اوورز میں انہوں نے22 رنز دیئے ،پھرنہیں آئے۔شعیب ملک جنہوں نے گزشتہ میچ میں3 وکٹیں لیں،آج 2 اوورز میں صرف 10 رنز دینے کے باوجود نہیں لائے گئے۔عماد وسیم سے کڑے سوالات شروع ہیں۔مشکوک فیصلے پوچھے جارہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *