| | | | | | | |

آخری اوور میں تکرار،غصہ،بحث اور جواب،افتخار نے پریس کانفرنس میں اصل واقعہ بتادیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ

آخری اوور میں تکرا،غصہ،بحث اور جواب،افتخار نے پریس کانفرنس میں اصل واقعہ بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں پی ایس ایل 9 سے یہ ہیں کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چچا افتخار نے کھلی ڈلی باتیں کی ہیں۔لاہور قلندرز کے خلاف جارحیت سے بھرپور 11 بالز پر 34 رنزکی وننگ اننگ کھیلنے والے افتخار احمد نے پچ پر ہونے والے واقعہ کے بارے میں سب بتادیا ہے۔

لاہور قلندرز کے خلاف شاہین آفریدی جیسے بائولر کا سامنا کرتے ہوئے رائٹ ہینڈ بیٹر نے 6 بالز پر 24 رنز چرالئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ ایک میچ میں 6۔6 کیچز یا چانسز دینے سے ہر میچ نہیں جیتا جاسکتا لیکن ہم ہر میچ میں کیچ نہیں گرانے والے،کیچ گرانے کا مطلب میچ گرانا ہوتا ہے اور ہم نے میچ نہیں گرانا،ہم یہاں  صرف لاہور قلندرز یا پشاور زلمی کو ہرانے کیلئے نہیں آئے بلکہ  چیمپئن جیسا کھیل پیش کرکے پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کیلئے کھیل رہے ہیں۔ہم چیمپئن بن سکیں یا نہیں،بعد کی بات ہے لیکن یاد رکھیں کہ ہم چیمپئنز جیسا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

ملتان سلطانز کے بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ  بری فلڈنگ کی جو ٹاسک دیاگیا وہ احسن طریقےسے پورا کیا۔فیلڈنگ خراب کی ۔آئندہ کیچ گرانے سے بچنے کی کوشش کریں گے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے افتخار کا کہنا تھا فیلڈنگ پر ہماری بہت بحث ہوئی ہے ۔رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو ہوتا نہیں ہے۔میں سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے، اسے ٹارگٹ کروں ،ہماری بائولنگ بہت مضبوط ہے۔

پی ایس ایل 9،قلندرز کی شکستوں اور ملتان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک،چچاکاغصہ مہنگا پڑا

لاہور کی بولنگ کو دیکھا جائے تو پورے پاکستان کی بولنگ ادھر ہے شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ ہم جیت گئے۔ پچ پر گیند سیم ہو رہا تھا مگر رضوان بہت اچھا کھیلا اور گیم کو بنایا ۔فیصل اکرم بیسٹ ایمرجنگ ٹیلینٹ میں سے ایک ہے ۔یہ وکٹ فاسٹ  تھا اس لیے فاسٹ باولر کھلائے۔ فیصل اکرم کو بھی چانس ملے گا ، ہم نے لیف رائٹ کمبینیشن کے ساتھ جانا تھا اس لیے مجھ سے پہلے ڈیویڈ ویلیے کو بھیجا گیا ۔سلطان کی طاقت بیٹنگ بولنگ دونوں ہے ۔

شاہین اور میرے درمیان آخری اوور میں  جو ہوا یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔ شاہین ہمارا ٹیم میٹ ہے کپتان بھی ہے۔ اسے غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا ،ہم نے فیلڈنگ بری کی ہے یہ تسلیم کرتے ہیں۔میچ میں ایسی اجرحیت یا غصہ انٹرٹیمنٹ کیلئے ہوتا ہے۔بعض اوقات ضروری ہوتا ہے اور بعض اوقات وقتی ہوتا ہے۔افتخار یہ کہتے ہوئے ہنس پڑے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *