| | | |

آئی پی ایل فائنل ٹکٹ،بھارتی بورڈ کی ناکامی،بھگدڑ،پولیس مداخلت

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل فائنل ٹکٹ،بھارتی بورڈ کی ناکامی،بھگدڑ،پولیس مداخلت۔بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل2023 کے فائنل کی ٹکٹوں کو درست انداز میں فروخت کرنے میں ناکام دکھائی دیاہے۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبر کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  فائنل کے ٹکٹنگ عمل کو اچھی طرح سے منظم کرنے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں  تصادم کے باعث باہر بھگدڑ مچ گئی۔ آف لائن ٹکٹوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا، لیکن جن لوگوں نے اپنے ٹکٹ آن لائن بک کیے تھے انہیں باکس آفس پر کیو آر کوڈ دکھانا تھا۔

پنڈال میں افراتفری مچ گئی۔ سیکڑوں لوگ اپنے ٹکٹ لینے کے لیے پنڈال کے باہر جمع تھے، جس کی وجہ سے مقامی پولیس  کو مداخلت کرنی پڑی ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد  سٹیڈیم پہنچی لیکن انہیں شدید گرمی کا سامنا تھا۔

ویرات کوہلی کا کرکٹ سے باہر انسٹا گرام پر نیا ریکارڈ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *