| | | | | | | | |

امپائر کے بعد دھانی سے مذاق،پیسر ہکابکا،رضوان کی کپتانی کی تعریف کس نے کی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

امپائر کے بعد دھانی سے مذاق،پیسر ہکابکا،رضوان کی کپتانی کی تعریف کس نے کی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ امپائر کے ساتھ مذاق کرنے کے بعد محمد عامر کا شاہ نواز دھانی سے بھی مذاق۔ان کی نقل اتاردی۔پیسر ہکا بکا دیکھتے رہ گئے۔

لاہور میں گزشتہ رات ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان فیلڈ میں بطور کپتان موجود تھے اور بجائے وکٹ کیپنگ کے وہ فیلڈ میں مختلف مقامات پر فیلڈنگ کرتے دیکھے گئے۔ایک موقع پر انہوں نے قلندرز کے بیٹر کا کیچ لیا تو شاہ نواز دھانی کے قریب جاکر ان کی نقل کے انداز میں جشن منانا شروع کردیا،اس سے قبل اسی کیچ پر انہوں نے امپائر کے ساتھ بھی مذاق کیا تھا۔

رضوان نے امپائر کی ہوانکال دی،خوفزدہ کردیا

این بشپ نے کمنٹری کے دوران محمد رضوان کی کپتانی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ 17اوورز کی اننگ کے دوران کپتان رضوان ایک متحرک منتظم دکھائی دیئے،ہر ایک مقام پر خود موجود تھے۔ایسی جگہوں پر تھے جہاں سے وہ براہ راست بائولرز کو مشورہ دیتے رہے اور یہ ایک اہم مثال ہے۔رضوان نے بطور کپتان تمام تر اہداف عبور کئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *