| | |

کرائسٹ چرچ میں کیویز نے کینگروز کو گھیرلیا،31 برس بعد نیوزی لینڈ ٹیسٹ فتح کے قریب

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

کرائسٹ چرچ میں کیویز نے کینگروز کو گھیرلیا،31 برس بعد نیوزی لینڈ ٹیسٹ فتح کے قریب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ 31 برس بعد آسٹریلیا کے خلام ہوم میدان میں ٹیسٹ میچ جیت سکتا ہے اور 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز برابر کرسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے دن مکمل طور پر کارروائی پر حاوی ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف 31 سالہ خشک سالی کے خاتمے کے قریب ہے۔ آخری بار نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہوم سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں 1993 میں شکست دی تھی جب ڈینی موریسن نے میچ کی ابتدائی اننگز میں 6-37 کی طوفانی بائولنگ کی تھی۔

کرائسٹ چرچ میں ابتدائی اننگز کے بعد 94 رنز سے پیچھے کیویز نے شاندار جوابی حملہ کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں 372 رنز بنائے۔ 100 ویں ٹیسٹ میں کین ولیمسن 51 بنا سکے۔راچن رویندرا نے 82 اور ڈیرل مچل نے 58 کئے۔ٹم لیتھم 73 بناگئے تھے۔پیٹ کمنز نے 4 اور نیتھن لائن نے 3 آئوٹ کئے۔آسٹریلیا کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کے لیے 279 رنز کے ہدف ملا۔آسٹریلیا کی ٹیم  ایک موقع پر  4-34 پر سہم گئی،  مچ مارش اور ٹریوس ہیڈ اتوار کو کھیل کے آخری گھنٹے تک اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب رہے۔ مارش 27 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ ہیڈ 17 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، آسٹریلیا نے 4-77 پر  دن ختم کیا۔ افتح کے لیے مزید 202 رنز درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لیے ٹرانس تسمان ٹرافی جیتنے میں بہت دیر ہو چکی ہے، آسٹریلیا نے گزشتہ ہفتے ویلنگٹن میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز بچالی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *