دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔کوہلی نے کرکٹ سے رخصتی کا بہت بڑا بیان دے دیا،ہرایک چونک گیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اب بھارت کے پاس ڈریسنگ روم میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ وہ اگلے 8 برس تک جیت سکتا ہے،اس ذومعنی جملے نے سب کو چونکادیا کہ کیا کوہلی کرکٹ چھوڑنے والے ہیں۔
کوہلی نے کہا کہ جب آپ رخصت ہوتے ہیں تو آپ ٹیم کو ایک بہتر جگہ پر چھوڑنا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک اسکواڈ ہے جو اگلے آٹھ سال تک دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔چیمپئنز ٹرافی کی جیت سے بھارتی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔اس سے پہلے آسٹریلیا میں شکست اور دیگر باتوں پر صورتحال یکسر خراب تھی،اب بہترین احساس ہے۔
کین ولیمسن میرا بہترین دوست ہے،مجھے ہاری ہوئی ٹیم کی سائیڈ پر اسے کھڑا دیکھ کر دکھ ہے لیکن ہم بھی کئی بار ان کی جگہ کھڑے ہوتے ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیم کمال ٹیم ہے،بہترین،دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں سے ایک۔