لندن،کرک اگین رپورٹ
کوہلی نہ پجارا،بھارت ناک آئوٹ،آسٹریلیا ورلڈٹیسٹ چیمپئن،انوکھا اعزاز بھی ساتھ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا۔اوول میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کے 5 ویں اور آخری روز اس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑی آسانی کے ساتھ 209 رنز سے شکست دے دی۔کوہلی چلے نہ پجارا۔بھارت کو مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست ہوئی۔2 برس قبل اسی انگلینڈ کے ملک میں روز بول کے مقام پر نیوزی لینڈ نے ہرایاتھا۔آسٹریلیا نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈکپ ٹائٹل ہسٹری میں پہلی بار جیتا تھا۔یوں مسلسل دوسرے سال آئی سی سی ٹرافی پر قبضہ جمایا ہے۔اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا،جس نے آئی سی سی کے تمام ایونٹس ورلڈکپ،چیمپئنز ٹرافی،ٹی 20 ورلڈکپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لئے ہیں۔
آخری روز بھارتی ٹیم پہلے ہی سیشن میں باہر ہوگئی۔ٹیم 234 رنز پر ڈھیر ہوئی۔آسٹریلیا 209 رنز سے کامیاب ہوگیا۔ویرات کوہلی 49 اور جنکا رہانے 46 رنزکے ساتھ نمایاں تھے،جدیجا اور شردول ٹھاکر صفر پر گئے۔
کیچ پرآئی سی سی کا جواب آگیا،اس پر بھی چیٹنگ کونسل قرار
نیتھن لائن نے 41 رنز دے کر 4 اور سکاٹ بولینڈ نے 46 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں 296 رنزپر آئوٹ ہوئی تھی،آسٹریلیا نے 469 اور 270 رنز 8 وکٹ ڈکلیئر کیا تھا۔