لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔لاہور ٹیسٹ،دوسرے روز کے بعد پاکستان ٹاپ پر،پروٹیزکیلئے مشکلات زیادہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ لاہور ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ میں آگیا ہے۔2 دن کے کھیل کے بعد میزبان ٹیم کو سبقت ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی کوالٹی یہ ہے کہ یہ ہر سیشن میں بدلتا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں جاری 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 6 وکٹ پر 216 رنزبنالئے ہیں۔ ابھی162 رنزکا خسارہ باقی ہے۔ایک موقع پر 174 رن تک ان کے 2 کھلاڑی آئوٹ تھے لیکن پھر وہی بات بدلتا گھنٹہ اور بدلتے حالات پروٹیز کو بھی پاکستان جیسی صورتحال پر لے آئے۔ریان رکلٹن آئوٹ ہونے والے تیسرے بیٹر تھے جو 71 رنزبناکر سلمان علی آغا کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔،اس کے بعدٹرسٹن سٹوبس 8 پر گئے تو 3 بیٹرز 26 رنزکے اندر پویلین لوٹے۔اس سےقبل ایڈن مارکرم 20 اور ویان ملڈر 17 کرکے پویلین گئے۔ ٹونی ڈی زورزی 81 رنزکے ساتھ مزاحمت پر تھے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 85 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ساجد خان اور سلمان کی ایک ایک وکٹ تھی۔
اس سے پہلے پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 378 رنزبناکر گئی۔سلمان علی آغا93 اور رضوان 75 کرگئے۔موتھا سامی نے 117 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔
