ثانیہ مرزا سے شادی،شامی نے پہلی بار کھلی بات کردی،انضمام الحق کو بھی سخت جواب
ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ثانیہ مرزا سے شادی،شامی نے پہلی بار کھلی بات کردی،انضمام الحق کو بھی سخت جواب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی پیسر محمد شامی نے پہلی بار اپنے اور ہم وطن سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے حوالہ سے افواہوں پر مبنی مبینہ شادی کی خبروں کا جواب دیا ہے۔ساتھ میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آیا تو بتائوں گا کہ ریورس سوئنگ کیسے ہوتی ہے۔
یوٹیوب چینل پر اپنے ملکی صحافی سے بات کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا ہے کہ انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ یا کسی اور بھارتی پیسر پر بال ٹمپرنگ کے غلط الزامات لگائے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے اگر میں پاکستان آیا تو وہاں جاکر انضمام کو بتائوں گا بھی اور دکھائوں گا بھی کہ بال ٹیمپرنگ کیا ہوتی ہے اور ریورس سوئنگ کسے کہتے ہیں۔
محمد شامی نے پہلی بار ثانیہ مرزا سے جڑی اپنی مبینہ شادی کے حوالہ سے کھلی بات کردی۔کہتے ہیں کہ یہ نہایت عجب بات ہے۔ایسی باتیں تصدیق شدہ صفحات سے سامنے آئیں تو جواب دوں گا،سوشل میڈیا پر جو ہوتا غلط ہے،۔اس سے بہتر ہے کہ اپنی ترقی اور کامیابی پرتوجہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لنگڑا پن ہے۔یہ محض تفریح کیلئے کیا گیا ہے لیکن کسی کی ذاتی زندگی کو خراب مت کریں۔
پاکستان کے سابق اسٹار شعئب ملک سے طلاق کے بعد سے محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی مبینہ شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔