| | |

سنچری بنانے والے میتھیوز چوکا لگانے پر آئوٹ قرار،پچ پر سکتہ کی کیفیت طاری

 

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سنچری بنانے والے میتھیوز چوکا لگانے پر آئوٹ قرار،پچ پر سکتہ کی کیفیت طاری۔اینجلو میتھیوز نے کولمبو میں افغانستان کے خلاف  دن کی آخری گیند پر اپنے ہی اسٹمپ کو گرادیا اور مزاحیہ انداز میں اپنی 141 رنز کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے اپنی 16ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور افغانستان کے خلاف سری لنکا کو 212 رنزکی برتری دلادی۔واقعہ یہ تھا کہ  قیس احمد نے لیگ سائیڈ سےباہر  گیند کی، ٹریک سے آدھے راستے پر پچنگ ہوئی اورمیتھیوز کی آنکھیں چمک اٹھیں، اور انہوں نے ایک طاقتور سویپ شاٹ کے ساتھ اسکوائر کے پیچھے گیند کو بائونڈری کے باہر کردیا۔یہ کیا،اسی لمحہ کڑک کی آواز کے ساتھ بیلز کیگرنے آوازیں آئیں۔

انڈر19 ورلڈکپ،متنازعہ آئوٹ بڑی خبر بن گیا،مدد کرنے پر بیٹر باہر

 میتھیوز اپنے بلے کو اپنے پیچھے چلنے سے نہیں روک سکے۔ بدقسمتی سے، اس کا بیٹ اسٹمپ کے اوپر  ٹکرا گیا، جس سے ایک باؤنڈری وکٹ میں بدل گئی۔میتھیوز  کئی سیکنڈ تک پچ پر گھٹنے ٹیک  کر اپنے کیے پر شرمندہ  نظر آئے۔ سری لنکا نے دن کا اختتام 410-6 پر کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *