بھارت
احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
مکی آرتھر نے اسے آئی سی سی ایونٹ ماننے سے انکارکردیا،بھارتی بائولر کی بال ٹیمپرنگ،بابر اعظم پر جملےکسے گئے،شکایت کا مطالبہ۔مکی آرتھر نے پاک بھارت میچ کو آئی سی سی نہیں بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی)کا ایونٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں۔اتنے بڑے مجمع میں پاکستان کے حق میں آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں تھا،۔یہ بات انہوں نے احمد آباد میں بیٹھ کر پریس کانفرنس میں کی،ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ سب نیا ہے۔اپنی ٹیم کی کارکردگی پر انہیں افسوس ہوا۔مڈل آرڈر کو برا کہا،اگلے میچز میں واپسی کا یقین دلادیا۔روہت شرما کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان سے 280 رنز کےہدف کی امید تھی لیکن پاکستان جلد آئوٹ ہوگیا۔بابر اعظم نے مدؒ ل آرڈر کی ناکامی کے ساتھ اپنے پیسرز کی نئی بال سے ناکامی کو بیان کیا ہے۔
افغانستان سے بھی بدترسلوک،روہت شرما نے کہہ کر کردکھایا،پاکستان کو بڑی شکست
بھارتی پیسر محمد سراج نےا عتراف کیا ہے کہ ٹاس کا آج کے میچ میں مرکزی کردار تھا،بعد میں دوسری اننگ میں بہت زیادہ اوس تھی،اس لئے ہمیں فائدہ ہوا۔
جسپریت بمرا نے کہا ہے کہ پچپن میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو بال کے ساتھ جادو کتے دیکھا تھا،آج اگر وقار یونس میری تعریف کررہے ہین تو بس میرے لئے یہی بہت ہے۔مجھے اور کیا درکار ہے۔
پاکستان کی بھارت سے شکست کے بعد بڑی خبر،ایک کپتان ورلڈ کپ سے باہر
سوشل میڈیا پر 3 باتیں جاری ہیں۔امام الحق کو پانڈیا نے آئوٹ کرنے سے پہلے جادونما پھونک ماری یا پھر تھوک لگائی یا بال ٹیمپرنگ کی جو بھی کیا،اس پر تبصرے جاری ہیں،یہ سب کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے پہلے سٹاپ لگایا،دوڑنے سے قبل کرکے پھونک ماری اور دوڑ پڑے،بال ڈالی۔ساتھہی امام الحق آئوٹ ہوگئے۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہا احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار فینز میں اکثریت بابر اعظم کوپر بڑبونگ کرتی رہی،انہیں ہدف بنایا۔ساتھ میں پاکستانی ٹیم کیلئے منفی جملے بولے گئے۔کرکٹ فینز نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی تحریری شکایت کرے۔