محمد رضوان پر پابندی،جرمانہ کا شور زور پکڑنےلگا،آئی سی سی سے اپیلیں،دھونی کی مثالیں
احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان پر پابندی،جرمانہ کا شور زور پکڑنےلگا،آئی سی سی سے اپیلیں،دھونی کی مثالیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہےکہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایسا کیا کردیا ہے کہ ان پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جارہا ہے اور بھارتی حلقے،خاص کر صحافی ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں اور پابندی کا جرمانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ ماضی کے ایک وقعہ سے جوڑ رہے ہیں جس میں سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو مونوگرام والے خاص پیغام کے حامل گلوز استعمال کرنے پر آئی سی سی نےروک دیا تھا۔
واقعہ یہ ہے کہ رضوان نے گزشتہ رات کے سری لنکا میچ کے مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے نام کیا تھا۔
محمد رضوان کا مین آف دی میچ غزہ میں کس کے نام،خود ہی اعلان کردیا]
پھر کیا تھا،سوشل میڈیا پر ایک طوفان ہے،سب سے نفت انگیز پوسٹ ایک صاحب کی یہ تھی کہ
رضوان کرکٹ کی مدد سے اپنےمذہب اسلام کا پرچار کرتا ہے،اگر وہ کرکٹر نہ ہوتا تو ایک شدت پسند مذہبی ہوتا جو کچھ بھی کردیتا۔
اس کے جواب میں رضوان کے حامی اور نیوٹرل لوگوں نے کافی دالئل دیئے ہیں،آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ،موجودہ کنمنٹیٹر میتھیو ہیڈن کی مثال دی جنہوں نے پاکستان کے مینٹور کے طور پر 2 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کیمپ میں ٹائم گزارا۔وہ کتنے متاثر ہوئے۔بتاچکے ہیں۔
اب یہ نیا مطالبہ ہے کہ رضوان نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرکے جاری ایک جنگ میں ایک فریق کے ساتھ حمایت کی ہے اور اس کے لئے آواز بلند کی ہے،چنانچہ آئی سی سی اس پر ایکشن لے اور پابندی کے ساتھ جرمانہ لگائے۔