| | | |

محمد رضوان مسجد میں خطیب،ساتھ میں معروف کرکٹر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

محمد رضوان مسجد میں خطیب،ساتھ میں معروف کرکٹر۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل مسجد میں بیان کرتے پائے گئے۔ان کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ایک صارٖف احتشام ریاض نے ویڈیو شیئر کی ،اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ رضوان کا مسجد میں بیان ہے کہ اللہ کی ذات کا ہم کو علم ہی نہیں۔وہ کل جہاں کا بادشاہ ہے۔ہماری پریشانیاں اس لئےختم نہیں ہوتی ہیں کہ ہم نے اپنے رب کو پہچانا ہی نہیں ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچزکی سیریز 14 اپریل سے لاہور میں شروع ہورہی ہے۔دونوں ٹیمیں لاہور میں موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *