| | | | | | | |

ملتان ٹیسٹ،پہلا روز،انگلینڈ کی اننگ تمام،ابرار کے راز،بین ڈکٹ کا ماننے سے انکار

ملتان،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ نے ابرار احمد کو مسٹری اسپنر ماننے سے انکار کردیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کو 51 اوورز میں 281 کے اسکور پر آئوٹ کردیا۔ڈیبیو پر لیگ اسپنر ابرار احمد نے 22 اوورز میں 114 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں۔ڈیبیو پر محمد زاہد کے بعد 7 وکٹ لینے والے دوسرے بائولر بنے،اسی طرح لنچ سے قبل 5 آئوٹ کرنے والے ،وہ بھی ڈیبیو پر،پہلے بائولر بن گئے۔

ملتان ٹیسٹ،پاکستان کی پھرحیران کن سلیکشن،ٹاس بھی ہوگیا،مکمل تفصیل

پاکستان نے کھیل کے خاتمہ پر 2 وکٹ پر 107 اسکور کئے۔بابر اعظم ففٹی پلس کے ساتھ موجود ہیں۔امام صفر اور عبداللہ14 پر کرگئے۔پاکستانی کپتان 61 اور سعود شکیل 32 پر کھیل رہے ہیں۔

میچ کے بعد ابرار کے متعلق بین ڈکٹ نے کہا ہے کہ ان کی بائولنگ میں کوئی حقیقی معمہ نہیں ہے۔دوسری اننگ میں جواب دیں گے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم تاریخ کے5 ٹیسٹ،دسمبر میں پہلا معرکہ ہورہا

ادھر پاکستانی امپائر علیم ڈار آج ابرار کی راہ میں رکاوٹ بنے۔انہوں نے 3 غلط فیصلے دیئے۔بابر اعظم نے ریویو پر بابر کو غلط ثابت کردیا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *