مشتاق احمد نے متعدد گربتادیئے،بنگلہ دیش کا طویل ٹریننگ سیشن
لاہور،کرک اگین رپورٹ
مشتاق احمد نے متعدد گربتادیئے،بنگلہ دیش کا طویل ٹریننگ سیشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلاجائے گا لیکن بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور میں پریکٹس کررہی ہے۔پاکستان کے سابق لیجنڈری اسپنر مشتاق احمد اس وقت بنگلہ دیش ٹیم کے اسپن کوچ ہیں اور پاکستانی پچز کے ساتھ اس کے بیٹرز کی کمزوریاں بنگلہ دیش اسپنرز کو بتارہے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے ٹریننگ سیشن رہا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہو جائے گی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیشی ٹیم پچ دیکھر کر فیصلہ کرے گی کہ پیسرز مفید رہیں گے یا اسپنرز۔سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔