| | | | | | | |

نیا کام،شاہد آفریدی پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون منتخب کروانے کراچی کے دورے پر

 

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

 

چیف سلیکٹر پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون منتخب کروانے کراچی پہنچ رہے۔پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے آغاز سے قبل بڑے ڈراموں کے بعد اگلا ڈرامہ بھی سٹیج ہورہا ہے۔

اس بات کا انکشاف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل بنک ایرینا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حتمی الیون کا فیصلہ نہیں ہوا،آج چیف سلیکٹر کراچی آریے ہیں ،پھر مشاورت سے فیصلہ ہوگا ۔

پاکستان کے کپتان نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں مشاورت سے ہوئی ہیں لیکن شاہد آفریدی کا اپنا مائنڈ سیٹ اور میرا اپنا لیکن بات کے بعد یہ اعلان ہوا۔باہر بیٹھے لوگوں کوکچھ اور نظر آتا ،اندر جاکر پتا چلتا ہے کہ اصل کون کھیلے یا کیسا کھیلے۔

مزید کہا ہے کہ 4 روز میں بہت کچھ بدلا ہے۔پی سی بی اور سلیکٹرز تبدیلی سے ہم پر کیا فرق پڑنا،گرائونڈ میں کھیل رہے۔پروفیشنل ہیں۔باہر کیا ہوتا ہے ،اس کا اثر نہیں۔شاہین آفریدی کے ہیش ٹیگ سوچنا بھی منع ہے پر کہا کہ ہر ایک کا اپنا مائنڈ سیٹ ہوتا ہے۔صحافی بھی ایک دوسرے کو کرتے ہیں۔کوئی برا نہیں کیا،ہر ایک دوسرے کو سپورٹ کرتا ہے۔مجھ پر کوئی دبائو نہیں۔پچ اچھی ہے اور نیوزی لینڈ سے جیتیں گے۔انگلینڈ کی سیریز کل کی بات ہوگئی ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ کے نئے کپتان ٹم سائوتھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا اعزاز ہے،جزباتی ہیں۔جیتیں گے۔پچ اسپنرز جیسی ہے لیکن ہم پیسرز پر بھی اعتماد کریں گے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ کل پیر سے کراچی میں کھیلا جائے گا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *