| | | | |

انگلش ٹیسٹ ٹیم پاکستان کے قریب،پریکٹس شروع،قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

 

 

ابوظہبی،لاہور،راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ

 

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے لئے قریب تر پہنچ گئی۔پریکٹس بھی شروع ۔ٹیسٹ ٹیم اب 3 روزہ وارم اپ میچ کھیلنے والی ہے۔ادھر حالت یہ ہے کہ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان نہیں ہوسکا،ساتھ میں پہلے ٹیسٹ کی منزل راولپنڈی پر ایک بار پھر شکوک کے بادل ہیں۔

انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ اس وقت پاکستانی دورے کے لئے اپنے ملک سے دور لیکن پاکستان کے بہت قریب ہے۔ابوظہبی میں ٹیسٹ اسکواڈ ٹریننگ وپریکٹس شروع کرچکا ہے۔
انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ اپنے ہی ملک کی دوسری ٹیم انگلینڈ لائنز کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ شروع کرنے والا ہے جو 23 نومبر سے کھیلا جائے گا ۔

ادھر پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان تا حال نہیں ہوا، اس کا اعلان کل پیر کے روز  صبح سوا 11 بجے ہوگا۔پھر پہلی منزل اسلام آباد،راولپنڈی ہے جہاں انگلش ٹیم نے 27 نومبر سے پریکٹس کرنی،پاکستان نے کیمپ لگانا ہے لیکن سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ اور 26 نومبر کے بڑے سیاسی مظاہرے کے اعلان کے بعد سے ایک بار پھر شکوک کے بادل ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے جمعہ کو میچ شیڈول کے مطابق پنڈی میں کروانے کا عندیہ دیا تھا لیکن سب حالات پھر بدل سے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *