| | | | | |

پاکستان کی نئے میچ میں پرانی سٹوری،انضمام الحق

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر رد عمل آنا شروع ہوا ہے۔سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستان کو پہلے زیادہ اسکور کرنا چاہئے تھا۔خلاصہ یہ ہے کہ وہی پرانی سٹوری تھی جو دوبارہ دیکھنے کو ملی۔ٹاپ آرڈر نے اسکور کیا لیکن مڈل آرڈر فلاپ  ہوا۔یہ ایشیا کپ سے بہتر کمبی نیشن تھا۔2 تبدیلیاں اچھی تھیں۔بابر اعظم نے 24 بالز پر 31 رنزکرکے اچھے دکھائی دیئے۔لگ رہا تھا کہ یہ اسکور کریں گے لیکن ہمارا پرابلم لوئر مڈل آرڈر ہے۔نمبر 4 سے نمبر 7 تک کے پلیئرز کا سٹرائیک ریٹ 150 سے اوپر ہونا چاہئے تھا۔

سٹرائیک ریٹ پر محمد رضوان بددعائوں پر آگئے

انضمام الحق کہتے ہیں کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایلکس ہیلز اچھا کھیلے،اصل بات یہ ہے کہ اسکور کم تھا۔میں سمجھتا ہوں کہ سلیکشن اچھی تھی۔بائولنگ میں ہمارے لڑکوں میں تجربہ کی کمی ہے۔نسیم شاہ کے پاس  تجربہ نہیں ہے۔وہ آئوٹ تو کردیتا ہے لیکن اسکور نہیں کرسکتا۔

انضمام  کہتے ہیں کہ عثمان نے 36 رنز دیئے ہیں وکٹیں لیں لیکن تجربہ کی کمی سے رنز زیادہ دے گئے۔نواز اور حارث کی بائولنگ کی تعریف بنتی ہے۔دونوں ہی چھائے ہیں۔

ٹاس،میچ نتیجہ،کرک اگین تجزیہ پھر سچ،پاکستان انگلینڈ سے ہارگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *