| | |

بھارتی ٹیم کا اعلان،ویرات کوہلی دوسرے کپتان کے انڈر اسکواڈ کا حصہ

نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ

File photo

بھارت کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا،جنوبی افریقا میں شکست کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز شروع ہونے والی ہے۔ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے بھارت کی 18 رکنی مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ویرات کوہلی ایک ماہ کے عرصہ میں دوسرے کپتان کے انڈر کھیلیں گے۔

ویرات کوہلی اور کھلاڑی آپے سے باہر، جنوبی افریقا پر بے ایمانی کے الزامات،مائیک پر نازیبا جملے

کل تک بھارتی کرکٹ کے سر خ و سیاہ کے مالک ویرات کو ہلی آج ایک عام کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔روہت شرما کی واپسی ہوگئی ہے۔وہ بطور کپتان مستقل بنیادوں پر اننگ شروع کریں گے۔جنوبی افریقا سیریز میں بھی وہ کپتان بنائے گئے تھے لیکن اچانک انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ۔

لیگ اسپنر روی بشونی کو کیپ ملنے کا امکان ہے۔سینیئر اسپنر کلدیپ یادیو کی واپسی ہوئی ہے۔کے ایل راہول،جیکوارڈ،شیکھر،کوہلی،سوریا کمار،سری یاس ایئر،دیپک ہودا،رشی پنت،چاہر،ٹھاکر،چاہل،یادھیو،واشنگٹن،بشونی،سراج،کرشنااویش خان شامل ہیں۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین 6 میچز شیڈول ہیں۔3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 ہونگے،اس کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔یہ میچز احمد آباد اور کولکتہ میں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *