نیوزی لینڈ سیریز تجربہ گاہ،بابر اور رضوان تمام میچز نہیں کھیلیں گے،اوپنرز تبدیل
کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے برعکس اپنی آنے والی ٹی 20 سیریز کو تجربہ گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز میں ہاف درجن نئے فیصلے ہونگے۔یہ اس بات کی دلیل ہے کہ سیریز کا اختتام بھی کوئی رننگ کمبی نیشن نہیں دے گا۔
انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 سیریز میں سیٹ اپ مستقل بنیادوں پر ہے۔ٹںوت کے لئے لنک پیش خدمت ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،انگلینڈ کا سٹوکس،آرچر پر اہم اعلان،ویسٹ انڈیز میں آج فائنل،راز بھی بتادیئے
پاکستان کیا کرنے والا ہے۔
فخر زمان کو نمبر چار پر ٹی ٹوئنٹی میچ کھلایا جائے گا، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے تاہم جس میچ میں اعظم خان کھیلیں گے اس میچ میں اعظم وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ محمد رضوان فیلڈنگ کریں گے۔تیسرے وکٹ کیپر حسیب اللہ مڈل آرڈر میں کھیلیں گے اور وہ بھی وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے۔نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔
پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں صف اول کے بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تین تین میچ کھلائے جائیں گے، انہیں دو دو میچوں میں آرام دیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی آزمایا جائے۔
فیصلے کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹرصائم ایوب مستقل اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے جبکہ کسی میچ میں صائم کے ساتھ بابر اعظم اور کسی میچ میں محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے۔جس میں بابر اعظم اننگز اوپن کریں گے اس میچ میں محمد رضوان ون ڈاؤن پر اور جس میچ میں محمد رضوان اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے اس میچ میں بابر اعظم کو ون ڈاؤن پر کھلانے کی تجویز ہے۔