| | | | |

سری لنکا نے آئی سی سی سے ہاتھ کردیا،بھانڈا پھوٹ گیا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا نے آئی سی سی سے ہاتھ کردیا،بھانڈا پھوٹ گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا نے آئی سی سی سے ہاتھ کیا یا آئی سی سی نے جان بوجھ کر سری لنکا کرکٹ کا پلان کامیاب کردیا ہے۔48 گھنٹے قبل ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کی واپسی،یکا یک سری لنکا ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوتے ہیں اور سال تک ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے کو اچانک ٹیسٹ اسکواڈ میں بلالیا جاتا ہے،ابھی ہر ایک سرپکڑے تھے تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی کی نیوز بریک ہوتی ہے۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق، وینندو ہسرنگا کی ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم میں حیرت انگیز واپسی اس سال کے آخر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کی معطلی سے بچنے کی کوئی چال نہیں تھی۔18مارچ کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست میں امپائرنگ کے فیصلے کے خلاف اختلاف ظاہر کرنے پر ہسرنگا کو ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوئے اور پھر آئی سی سی کے اگلے اعلان سے پہلے پہلے ان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ڈالاگیا۔ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے معطل کر دیا ۔ آئی سی سی کے فیصلے نے ان کے ڈیمیرٹ پوائنٹس کو آٹھ  کردیئے، جس کا مطلب تھا کہ انہیں دو ٹیسٹ، چار ون ڈے یا چار ٹی ٹوئنٹی سے محروم ہونا پڑے گا، اب جو پہلے ہوتا ،اس پر اطلاق کیا جاتا۔

ریٹائرمنٹ واپس لینے والے سری لنکن اسپنرمعطل،آئی سی سی کی اچانک کڑی سزا

اگر ہسرنگا کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کیا جاتا تو پابندی کے باعث وہ جون میں سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کے آغاز سے محروم ہوتے۔ لیکن ایک سال سے زیادہ عرصے میں کوئی فرسٹ کلاس میچ نہ کھیلنے کے باوجود ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت  اس بات کو یقینی بناتتی ہے  کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  ا کی بجائے سری لنکا کے اگلے دو ٹیسٹ میچوں کے دوران ان کی پابندی کا اطلاق ہوگا۔

سری لنکا کرکٹ کی چال کامیاب ہوئی ہے اور آئی سی سی کی سزا بھی مکمل ہوگئی،ورلڈکپ بھی بچالیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *