| | |

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

 

لاہور، 20 مارچ،2024، پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سعید احمد 86 سال کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے 27 ویں کرکٹر تھے۔

انہوں نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی مدد سے 2,991 رنز بنائے۔ انہوں نے آف اسپن بولنگ سے 22 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سعید احمد نے 1958 میں برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور73-1972 میں میلبرن میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا۔ وہ پاکستان کے چھٹے ٹیسٹ کپتان تھے ۔ انہوں نے 69-1968 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعید احمد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی ہمارے ایک سابق ٹیسٹ کپتان کے انتقال پر غمزدہ ہے اور سعید احمد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے پورے دل سے پاکستان کی خدمت کی اور پی سی بی ٹیسٹ ٹیم کے لیے ان کے ریکارڈ اور خدمات کا احترام کرتا ہے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *