| | | |

ریٹائرمنٹ واپس لینے والے سری لنکن اسپنرمعطل،آئی سی سی کی اچانک کڑی سزا

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

ریٹائرمنٹ واپس لینے والے سری لنکن اسپنرمعطل،آئی سی سی کی اچانک کڑی سزا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کے اس اعلان کے بمشکل چند گھنٹے بعد کہ وینندو ہسرنگا ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لے کر بنگلہ دیش میں دو میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل ہیں، انہیں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا جس کا مطلب ہے کہ وہ اس سیریز میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔

ہسرنگا کوضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی، جس کا تعلق امپائر کے فیصلے کے خلاف اختلاف رائے ظاہر کرنے سے ہے۔ منگل کو آئی سی سی کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ واقعہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے 37ویں اوور کے دوران پیش آیا جب  انہوں  نے ایک امپائر سے اپنی کیپ چھین لی اور میچ میں امپائرنگ کا مذاق اڑایا۔  میچ فیس کا 50% جرمانہ الگ ہے اور تین ڈیمیرٹ پوائنٹس ملے، جس سے  کل ڈیمیرٹ آٹھ ہو گئے، اور جب یہ آٹھ ہوجائیں تو دو ٹیسٹ، چار ون ڈے یا چار ٹی ٹوئنٹی کی سزا ہوتی ہے اور اطلاق آنے والی پہلی سیریز پر ہوگا۔سری لنکا کے ون ڈے کپتان کوسل مینڈس کو بھی تیسرے ون ڈے کے اختتام پر “امپائروں سے بدسلوکی کرتے ہوئے ان سے ہاتھ ملانے پر 50 فیصد جرمانہ اور تین ڈیمیرٹ پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسرنگا اور مینڈس دونوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کی طرف سے تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے سلہٹ میں شروع ہو گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *