| | | |

انڈر 19 یوتھ کرکٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی

 

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 یوتھ کرکٹ سیریز کے آغاز پر بین الاقومی کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر دونوں ممالک کے مابین چار روزہ میچ کی چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی ۔

میزبان پاکستان جونیئر ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور بنگلہ دیش جونیئر ٹیم کے قائد احرار امین نے چار روزہ چیمپئن ٹرافی کی نقاب کشائی کی بعد میں میزبان اور مہمان دونوں ممالک کے کپتانوں نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

سیریز کے واحد چار روزہ میچ سے ایک روز قبل پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیموں نے ملتان سٹیڈیم پر بھرپور نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *