| | | | | | |

پاکستان بائولنگ کوچ نے شاہین آفریدی کے حوالہ سے تشویشناک نیوز سنادی،ہیڈن نے کیسے استقبال کیا

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان بائولنگ کوچ نے شاہین آفریدی کے حوالہ سے تشویشناک نیوز سنادی،ہیڈن نے کیسے استقبال کیا،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ مورنی مورکل نے کہا ہے کہ بنگلور میں پاک،آسٹریلیا میچ کی پچ بظاہر پیس والی لگ رہی ہے اور اس سے بائولرزکیلئے مدد ہوگی لیکن ساتھ ہی انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے حوالہ سے ایک بری نیوز سنادی کہ انہیں بھی پلکا وائرل انفیکشن بخار ہوا ہے،انہیں سوفیصد فٹ ہونے میں 2 سے 3 روز لگیں گے۔

کرکٹ ورلڈکپ2023،پاکستان اور آسٹریلیاکا آج ٹکرائو،ایک جیسے حالات،جو ٹاس جیتا،وہ میچ ہارا مگر کیسے،جانیئے

ادھر کمنٹری کیلئے موجود آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن نے پاکستانی کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ودیگر پلیئرز کا بازو کھول کر استقبال کیا،منظر قابل دیدنی تھا۔

پچ کنڈیشن دیکھتے ہوئے یہ لگتا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بائولنگ کی طرف جائے گی ۔وسیم اکرم نے شاہین شاہ کی بیماری کا سن کر تشویش کا اظہار کیا ہے،مصباح الحق کہتے ہیں کہ امید ہے کہ شاہین آج کا اہم ترین میچ کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *