| | | | | | |

کراچی ٹیسٹ میں واپسی ،پاکستان کپ،رشی پنت کی خبر،کوہلی کی کمائی

 

 

کرک اگین رپورٹ

 

بھارتی کھلاڑی رشی پنت کی حالت بہتر ہوئی ہے اور وہ آئی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ منتقل ہوگئے ہیں۔کرکٹر کی ٹانگ کی حالت سنجیدہ بتائی جارہی ہے۔اس حوالہ سے صورتحال غیر یقینی کی ہے۔

ادھر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سال 2022 میں اپنی کمرشل ڈیلز سے اڑھائی کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمایا ہے۔فیگر کے مطابق ان کو 2 کروڑ 56 لاکھ بھارتی روپے ملے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز آغا سلمان کا چرچا ہے ۔ان کی بائولنگ کی وجہ سے کیویز تھوڑا بیک فٹ پر ہیں۔کھیل ختم ہونے تک اس نے 6 وکٹ پر 309 اسکور بنالئے تھے ۔کونوے نے 122 رنز بنائے۔آغا سلمان نے 3 وکٹ لئے ۔

سینٹرل پنجاب پاکستان کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

اسٹیٹ بنک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینٹرل پنجاب نے علی شفیق کی تباہ کن باولنگ، طیب طاہر اور احمد شہزاد کی نصف سنچریوں کی بدولت دفاعی چیمپئن بلوچستان کو 50 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

255 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ علی شفیق نے سات اوورز میں 17 رنز کے عوض تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر میچ کا پانسہ پلٹا۔ محمد علی اور ظفر گوہر نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بلوچستان کے صرف پانچ کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ بسم اللہ خان 70 اور عمران بٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.2 اوورز میں 254 رنز اسکور کیے۔ محض 65 رنز پر ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد سینٹرل پنجاب کے ان فارم بیٹر طیب طاہر نے اوپنر احمد شہزاد کے ہمراہ 80 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ طیب طاہر نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ احمد شہزاد 61 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عامر یامین 34 اور ظفر گوہر 30 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ بلوچستان کے اسپنر محمد جنید نے 56 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

سینٹرل پنجاب کے بیٹر طیب طاہر کو پلیئر آف دی فائنل اور ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی 12 اننگز میں 573 رنز بنائے۔ سینٹرل پنجاب کے اسامہ میر کو 28 وکٹیں حاصل کرنے پر باولر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ عماد بٹ کو 365 رنز اور 19 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ بلوچستان کے وکٹ کیپر حسیب اللہ کو وکٹوں کے پیچھے 10 شکار اور 551 رنز اسکور کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *