| | |

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع،شاہین کا ذومعنی آزادی میسج

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع،شاہین کا ذومعنی آزادی میسج۔ایل سی اے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا ہے۔قومی کرکٹرز پریکٹس میں ہیں۔یہ 16 اگست تک ٹریننگ رہے گی،اس کے بعد ٹیم افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریزکیلئے سری لنا روانہ ہوجائے گی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب

پاکستان کے سابق کرکٹر وقار یونس نے کہا ہے کہ ہماراجھنڈا محض ہوا سے نہیں اڑتا ہے،بلکہ اسے اڑانے کیلئے ایک سپاہی ہوتا ہےجو جان دینے تک اسے تھامتا ہے۔انہوں نے یوم آزادی پر 14 اگست 2023 کیلئے یہ پیغام دیا۔

پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے آج کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ذومعنی آزادی پیغام دیا ہے۔لکھتے ہیں کہ  مستقبل ہمارے درمیانمزید خوشحالی اور ہم آہنگی رکھے۔آئیے ایک شاندار اگلے 77 ویں یوم آزادی کی امید کرتے ہیں۔اس پیغام میں سمجھنے والوں کیلئے بہت کچھ ہے۔

رمیزراجہ آج یوم آزادی پر 61 ویں سالگرہ منارہے،کپتان کو بھول گئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *