راولپنڈی کرک اگین رپورٹ۔ راولپنڈی میں پاکستان کو عبرتناک شکست، سری لنکا نے سیریز ہارنے کے باوجود طاقت منوا لی۔
راولپنڈی ٹی 20،سری لنکا نے آخری میچ جیت لیا، پاکستان نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سویپ سے بچنے میں کامیابی حاصل کر لی۔اس شکست کے باوجود پاکستان نے 3 میچوں کی یہ سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔
پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں 4 تبدیلیاں کیں اور سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن اس میچ میں زیادہ اچھا پرفارم نہ کر سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز میں اپنی مسلسل تیسری ہاف سنچری بنائی اور 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ عرفات منہاس نے آخری اوورز میں 20 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور بہتر کیا۔ دیگر بیٹرز میں فخر زمان 12، حسن نواز 16، عبد الصمد 15 رنز بنا سکے جبکہ پچھلے میچ میں 96 رنز بنانے والے معاذ صداقت، خواجہ نافع، محمد عمران اور رضا اللہ سستے میں آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی طرف سے دشان سناکے نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوان توشارہ اور ایشان ملنگا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف انتہائی آسانی سے 2 وکٹیں کھو کر پورا کر لیا۔ اگرچہ ان کے اوپنر لاہیرو ادارا صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے، لیکن اس کے بعد سینتھ جے وردنے اور کپتان کشال مینڈس نے 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔جے وردنے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کشال مینڈس اور کامینڈو مینڈس نے مزید کوئی وکٹ گرنے نہ دی اور اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلا دی۔پاکستان کی باؤلنگ لائن مکمل ناکام رہی، سلمان مرزا کوئی وکٹ نہ لے سکے جبکہ 1 وکٹ محمد عمران کے حصے میں آئی۔
سری لنکا نے 17.1 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔ کومینڈق مینڈس 27 گیندوں پر 44 اور کوشلن مینڈرس 48 گینوں پر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
