راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ ۔ پاکستان آسٹریلیا ٹرافی رونمائی ،گرین کیپس کا 1000 واں میچ۔کرکٹ بریکنگ نیوز
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی میں ہوگا۔
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنے ایک ہزارویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گا۔
تمام میچز شام ساڑھے چار بجے پاکستان وقت کے مطابق شروع ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم جبکہ جوش انگلس آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ورلڈکپ 2027 مہم،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ون ڈے ہفتہ کو،3 بڑی اپ ڈیٹس
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھیں۔
پی سی بی پہلی بار پاکستان پی سی بی لائیو کے ذریعے میچز کی لائیو سٹریمنگ کرے گا۔
شائقین پاکستان میں پی ٹی وی سپورٹس پر بھی میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔
عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، عروج ممتاز اور گریگ بلیوٹ کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔
شاہین آفریدی کہتے ہیں کہ پاکستان کا ایک ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا ہمارے لیے ایک خاص لمحہ ہے، آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور مقابلے ہمیشہ سخت ہوتے ہیں، کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور سب جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
