دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ بھارت،محسن نقوی کھلاڑیوں کے پاس،نئی پالیسی دے دی،2 تبدیلیاں،حریف کپتان کا جواب،میچ ریفری وہی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پا کستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی اکیڈمی پہنچ گئے،جہاں انہوں نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر 4 میچ سے ایک رات قبل اہم ملاقات کی ہے ۔
اس ملاقات میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے سرکاری پالیسی بھی دے دی ہے،جس کے مطابق بھارت نے کل کے میچ میں اگر کوئی چالاکی دکھانے کی کوشش کی تو پاکستان اس سے بڑھ کر جواب دے گا۔
ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ اتوار 21 ستمبر کا شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ میلا سجے گا۔اس سے قبل پاکستان ایشیا کپ گروپ میچ میں بھارت سے 7 وکٹ سے ہارگیا تھا۔اس کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوئی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں ہیں۔2 اہم تبدیلیان کی جارہی ہیں۔ناکام بیٹر صائم ایوب اوپنر نہیں ہونگے۔وہ مڈل آردڑ میں ہونگے۔
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
صاحبزادہ فرحان،محمد حارث،فخر زمان،صائم ایوب،سلمان آغا،حسین طلعت،خوشدل شاہ،نواز،ابراراحمد،شاہین آفریدی ،حارث رئوف ۔
اینڈی پائکرافٹ جو 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحہ تنازعہ کے مرکز میں تھے، اتوار کو بھی دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان سپر فور میچ کے میچ ریفری ہوں گے۔پی سی بی نے 14 ستمبر کے میچ کے ٹاس کے دوران کپتان سلمان آغا اور سوریہ کمار یادیو سے مصافحہ نہ کرنے کی درخواست کرنے کے بعد پائی کرافٹ کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ جھگڑا متحدہ عرب امارات کے خلاف پاکستان کے اگلے میچ میں پھیل گیا۔ میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس منسوخ کرنے کے بعد پاکستان میچ کے شیڈول پر نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے اسے ایک گھنٹہ پیچھے دھکیلنا پڑا،۔
ٹاس سے عین قبل پائکرافٹ اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کے درمیان دیر سے ہونے والی میٹنگ ہوئی جو کہ ایک اور تنازعہ کا سبب بن چکی ہے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار نے واضح کیا کہ ان کی ٹیم کی توجہ میچپر ہے اور کچھ نہیں۔سوریہ کمار نے ہفتہ کو کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہماری تیاریاں واقعی اچھی رہی ہیں۔ اور ہمارے تین اچھے میچز بھی تھے۔لہذا ہم اصل میں اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ہم سب سے بہتر کیا کر سکتے ہیں۔ ہم ان تمام اچھی عادات پر عمل کرنا چاہتے ہیں، جو ہم گزشتہ دو تین میچوں میں کر رہے ہیں۔ اور ہم اسے ایک وقت میں ایک ہی کھیل میں لیں گے۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کی ہے لیکن ٹریننگ کی ہے جہاں محسن نقوی موجود ہیں۔
