پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ 6 نومبر کو دوپہر 2 بجے سے دستیاب ہوں گے۔
شائقین ٹکٹ مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے خرید سکیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پہلے ٹیسٹ کے پانچوں روز کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر۔
جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 800 روپے یومیہ مقرر۔
پلاٹینم باکس کا ٹکٹ 8 ہزار روپے فی کس یومیہ ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لاہور ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔
