| | | | | | | |

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا میچ بھول گئی،بابر اعظم اور خواتین بغل گیر،وقار اور شعیب کا ڈانس

 

 

لاہور،سڈنی،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا میچ بھول گئی۔قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل کو دیکھتی رہیں۔کھلاڑیوں نے آخری لمحات میں توجہ ادھر ہی مرکوز کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں ٹی وی پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کو انجوائے کرتی رہی ہیں۔کھلاڑیوں نے تماشائیوں کی طرح کھڑے ہوکر جشن منایا اور تالیاں بجائیں۔

ادھر ویمنزثیم نے مسلسل تیسرا ایک روزہ میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔

ادھر قومی کھلاڑیوں کے جشن کے ساتھ سڈنی میں فینز بھی خوش ہوگئے۔بابر اعظم جس وقت شاداب خان سے گلے نلے،اسی وقت 2 خواتین کا بغلگیر ہونا بھی وائرل ہوگیا ہے۔ساتھ میں ایک ٹی وی چینل کے تجزیہ نگاروں میں شامل وقار یونس اور شعیب ملک ڈانس کرنے لگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *